میٹروپولیٹن کی اجازت اور نقشے کی منظوری کے بغیر تعمیرات پر پابندی، خلاف ورزی پر مالک اور مزدور بھی گرفتار ہوں گے،بلڈنگ کنٹرول سیل
غیر قانونی تعمیرات مسمار کی جائیں گی، کسی کے ساتھ کوئی رعایت نہیں ہوگی،انتباہ
کوئٹہ،وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز احمد بگٹی کے ویژن کے مطابق ایڈمنسٹریٹر میٹروپولیٹن کارپوریشن کے ایڈ منسٹریٹر بشیر احمد بڑیچ کی خصوصی ہدایت پر بلڈنگ کنٹرول سیل نے صادق شہید روڈ کے قریب غیر قانونی طور پر کام کرنے والے پلازے کے خلاف کارروائی کی ہے۔ کارروائی کے دوران پلازے کا کام بند کروا کر اسے سیل کر دیا گیا جبکہ موقع سے 4 افراد کو گرفتار بھی کیا گیا۔ بلڈنگ کنٹرول سیل کی جانب سے کوئٹہ کے تمام بلڈرز اور تعمیراتی کاموں سے وابستہ افراد کو سخت وارننگ دی گئی ہے کہ میٹروپولیٹن کارپوریشن کی اجازت اور نقشے کی منظوری کے بغیر کوئی بھی کام کیا گیا تو مزدوروں کے ساتھ ساتھ مالک کو بھی گرفتار کر کے جیل بھیجا جائے گا۔ غیر قانونی تعمیر کو مسمار بھی کیا جائے گا اور اس معاملے میں کسی کے ساتھ کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی۔ انتظامیہ نے اپیل کی ہے کہ بلڈرز اور شہری قوانین پر عمل کریں تاکہ مستقبل میں خواری اور پچھتاوے سے بچا جا سکے۔
Leave Your Comment