میٹروپولیٹن کارپوریشن کوئٹہ کی تجاوزات کے خلاف کارروائیاں جاری
کوئٹہ وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی ہدایات کی روشنی میں میٹروپولیٹن کارپوریشن کوئٹہ کی جانب سے شہر میں تجاوزات کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔ اسی سلسلے میں امداد چوک اور ڈبل روڈ کے علاقوں میں اینٹی انکروچمنٹ ٹیم نے تجاوزات کے خلاف آپریشن کیا۔
کارروائی اینٹی انکروچمنٹ ٹیم کے انچارج علی رضا کی نگرانی میں کی گئی، جبکہ محکمہ ٹریفک پولیس کے اہلکاروں نے بھی آپریشن کے دوران معاونت فراہم کی۔ کارروائی کے دوران سڑکوں اور عوامی گزرگاہوں پر قائم تجاوزات کا خاتمہ کیا گیا تاکہ شہریوں کو آمدورفت میں سہولت فراہم کی جا سکے۔
میٹروپولیٹن کارپوریشن کوئٹہ کے مطابق شہر بھر میں تجاوزات کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی اور سرکاری اراضی، سڑکوں اور فٹ پاتھوں پر غیرقانونی قبضے کسی صورت برداشت نہیں کیے جائیں گے۔
Leave Your Comment