وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی خصوصی ہدایت پر ایڈمنسٹریٹر میٹروپولیٹن کارپوریشن کوئٹہ، جناب مجیب الرحمن قمبرانی نے سینئر افسران اور پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ (PPP) اتھارٹی کے سی ای او کے ہمراہ سرکلر پارکنگ پلازہ، مٹن مارکیٹ پارکنگ پلازہ اور بلدیہ پلازہ پارکنگ کا دورہ کیا۔ اس موقع پر کنسیشنر نے ایڈمنسٹریٹر کوئٹہ کو انٹیگریٹڈ پارکنگ پلازوں کے آپریشنل ماڈل پر تفصیلی بریفنگ دی۔
یہ پلازے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ ماڈل کے تحت قائم کیے گئے ہیں جو شہر میں بڑھتے ہوئے ٹریفک دباؤ کو کم کرنے، شہریوں کو محفوظ اور جدید پارکنگ سہولیات فراہم کرنے اور سرکاری اخراجات میں نمایاں کمی لانے میں مددگار ثابت ہو رہے ہیں۔ ان منصوبوں کے ذریعے تعمیر اور انتظامی اخراجات نجی شعبے کو منتقل کر دیے گئے ہیں جس سے حکومت کو مالی بوجھ سے نجات ملی ہے۔
ایڈمنسٹریٹر کوئٹہ مجیب الرحمن قمبرانی نے اس موقع پر کہا کہ ان پارکنگ پلازوں کے فعال ہونے سے شہر میں ٹریفک کے مسائل بڑی حد تک حل ہوگئے ہیں، جبکہ ٹریفک کے بہاؤ کو مزید بہتر بنانے کے لیے اضافی اقدامات بھی جاری ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ منصوبے نہ صرف شہریوں کو معیاری اور جدید سہولیات فراہم کرتے ہیں بلکہ مالی طور پر پائیدار بھی ہیں، باقاعدہ آمدنی پیدا کرتے ہیں اور روزگار کے مواقع اور مقامی معیشت کو سہارا دیتے ہیں۔
انہوں نے مزید اعلان کیا کہ عنقریب کوئٹہ کے مکینوں کے لیے ’’جدید طرز کی مٹن مارکیٹ‘‘ قائم کی جائے گی، جہاں معیاری سہولیات اور بہتر انتظامات فراہم کیے جائیں گے تاکہ شہریوں کو عالمی معیار کی خدمات ان کی دہلیز پر میسر آئی
Leave Your Comment