*پریس ریلیز*
ایڈمنسٹریٹر میٹروپولیٹن کارپوریشن کوئٹہ کی مسیحی برادری کے ساتھ کرسمس تقریب میں شرکت
ایڈمنسٹریٹر میٹروپولیٹن کارپوریشن کوئٹہ جناب مجیب الرحمٰن قمبرانی نے کوئٹہ میں مسیحی برادری کے ساتھ کرسمس کی تقریب میں شرکت کی اور کرسمس کیک کاٹا، جس سے بین المذاہب ہم آہنگی اور رواداری کا پیغام دیا گیا۔
اس موقع پر ایڈمنسٹریٹر نے مسیحی برادری کو کرسمس کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں تمام مذاہب کے ماننے والوں کو مساوی حقوق حاصل ہیں اور اقلیتی برادریاں معاشرے کا قابلِ فخر حصہ ہیں۔
انہوں نے کہا کہ مسیحی برادری نے نہ صرف ملک کی تعمیر و ترقی بلکہ کوئٹہ شہر کی صفائی اور خوبصورتی میں بھی نمایاں کردار ادا کیا ہے۔ میٹروپولیٹن کارپوریشن کوئٹہ اقلیتی برادریوں کے حقوق، فلاح و بہبود اور سماجی شمولیت کے لیے اقدامات جاری رکھے گی۔
تقریب کے دوران مسیحی برادری کے رہنماؤں نے ایڈمنسٹریٹر کی شرکت پر شکریہ ادا کرتے ہوئے اسے بین المذاہب یکجہتی کی مثبت مثال قرار دیا-


