*کوئٹہ،وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی خصوصی ہدایات پر صوبائی دارالحکومت میں تجاوزات کے خلاف جاری مہم کے تحت کاسی روڈ پر بڑے پیمانے پر انسدادِ تجاوزات آپریشن کیا گیا*
آپریشن اسسٹنٹ کمشنر سٹی امیر حمزہ کی نگرانی میں ٹریفک پولیس اور میٹروپولیٹن کارپوریشن کی اینٹی انکروچمنٹ ٹیم نے مشترکہ طور پر انجام دیا، جبکہ کارروائی کی نگرانی ٹیم کے انچارج علی رضا نے کی۔
کارروائی کے دوران سڑکوں، فٹ پاتھوں اور سرکاری اراضی پر قائم غیرقانونی تجاوزات کو ہٹا دیا گیا، جس سے ٹریفک کی روانی بحال کرنے اور شہریوں کو آمدورفت میں سہولت فراہم کرنے کے اقدامات کیے گئے۔
ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ شہر میں غیرقانونی تجاوزات کے خاتمے کے لیے کارروائیاں بلاامتیاز جاری رہیں گی اور سرکاری اراضی پر قبضہ یا عوامی راستوں میں رکاوٹ ڈالنے والوں کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ انتظامیہ نے شہریوں اور تاجروں سے بھی اپیل کی ہے کہ وہ تجاوزات سے گریز کریں اور شہر کو منظم اور صاف رکھنے میں انتظامیہ سے تعاون کریں۔
Leave Your Comment