*کوئٹہ،بلدیہ پلازا میں نادہندہ دکانیں سیل، تجاوزات کے خلاف بھی کارروائی*
وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز احمد بگٹی کی خصوصی ہدایات کی روشنی میں میٹروپولیٹن کارپوریشن کی اینٹی انکروچمنٹ ٹیم، ٹیکس برانچ اور مجسٹریٹ کی نگرانی میں بلدیہ پلازا میں کرایہ کی عدم ادائیگی پر متعدد نادہندہ دکانوں کو سیل کر دیا گیا۔
کارروائی چیف میٹروپولیٹن آفیسر نزر زیری، مجسٹریٹ عمران زیب کاسی کی نگرانی میں عمل میں لائی گئی،اس دوران ایسے دکانداروں کے خلاف قانونی کارروائی کی گئی جو طویل عرصے سے کرایہ جات ادا نہیں کر رہے تھے،مزید برآں بلدیہ پلازا اور اس کے اطراف قائم تجاوزات کے خلاف بھی آپریشن کیا گیا، جس کے دوران غیر قانونی تجاوزات کو ہٹا کر عوامی گزرگاہوں اور سرکاری املاک کو واگزار کرایا گیا
آپریشن میں اینٹی انکروچمنٹ ٹیم کے انچارج ذوالفقار خان، قاسم خان،علی رضا اور اورنگزیب سمیت دیگر آفیسران موجود تھےحکام کے مطابق نادہندگان اور تجاوزات کے خلاف کارروائیاں آئندہ بھی جاری رہیں گی تاکہ سرکاری املاک کے تحفظ اور شہریوں کو بہتر سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جا سکے۔
Leave Your Comment