کوئٹہ،میٹروپولیٹن کارپوریشن کوئٹہ محکمہ انسدادِ تجاوزات سیل زون 2 کی جانب سے شہر کے مختلف علاقوں میں سڑکوں اور فٹ پاتھوں پر قائم تجاوزات اور قبضہ مافیا کے خلاف بھرپور کارروائیاں عمل میں لائی گئیں
یہ کارروائیاں انچارج زون 2 علی نواز اور محمد اورنگزیب کی نگرانی میں کی گئیں،جن کا مقصد شہر کی خوبصورتی کو بحال کرنا، عوام کو آمد و رفت میں سہولت فراہم کرنا اور ٹریفک کی روانی کو بہتر بنانا تھا
تفصیلات کے مطابق تجاوزات کے خلاف یہ کارروائیاں کوئٹہ کے مختلف علاقوں برما ہوٹل، گاہی خان چوک، ارباب کرم خان روڈ، پدگلی چوک، رئیسانی روڈ، نیو سبزل روڈ اور سی پیک روڈ پر کی گئیں، جہاں سڑکوں اور فٹ پاتھوں پر قائم غیر قانونی دکانیں، تھڑے، ریڑھیاں اور دیگر تجاوزات ہٹا دی گئیں
میٹروپولیٹن کارپوریشن حکام نے واضح کیا کہ تجاوزات اور قبضہ مافیا کے خلاف کارروائیاں بلا تفریق اور بلا امتیاز جاری رہیں گی،عوام سے بھی اپیل کی گئی ہے کہ وہ سڑکوں اور فٹ پاتھوں پر غیر قانونی تجاوزات قائم کرنے سے گریز کریں اور شہر کی بہتری میں انتظامیہ سے تعاون کریں،حکام کے مطابق آئندہ بھی تجاوزات کے خاتمے کے لیے مربوط اور مسلسل اقدامات کیے جائیں گے تاکہ شہریوں کو صاف، محفوظ اور منظم ماحول فراہم کیا جا سکے
Leave Your Comment