کوئٹہ: میٹروپولیٹن کارپوریشن کے ایڈمنسٹریٹر زاہد خان خلجی کا شہر کے مختلف علاقوں کا تفصیلی دورہ، سیوریج نظام کی بہتری کے لیے احکامات جاری
کوئٹہ میں میٹروپولیٹن کارپوریشن کے ایڈمنسٹریٹر زاہد خان خلجی نے شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا، جس کے دوران انہوں نے ایئرپورٹ روڈ، بائی پاس ،گولی مار چوک،اسپنی روڈ،ارباب کرم خان روڈ سمیت دیگر اہم شاہراہوں اور محلوں میں سیوریج کے نظام کا جائزہ لیا۔
دورے کے دوران ایڈمنسٹریٹر نے مین ہولز، سیوریج لائنز اور بند نالوں کا معائنہ کیا اور متعلقہ حکام کو فوری اقدامات کی ہدایات جاری کیں۔ انہوں نے کہا کہ شہر میں سیوریج کے مسائل کے حل کو اولین ترجیح دی جا رہی ہے اور کسی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔
زاہد خان خلجی نے موقع پر موجود عملے کو ہدایت دی کہ بند سیوریج لائنوں کو جلد از جلد بحال کیا جائے تاکہ شہریوں کو درپیش مشکلات کا خاتمہ ممکن بنایا جا سکے۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ کوئٹہ شہر کی صفائی اور نکاسی آب کے نظام کو بہتر بنانے کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔
شہریوں نے اس اقدام کو سراہتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ انتظامیہ کی جانب سے کیے جانے والے اقدامات سے شہر میں صفائی اور نکاسی آب کے مسائل میں نمایاں بہتری آئے گی۔
Leave Your Comment