وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز احمد بگٹی کے احکامات پر ایئرپورٹ چوک میں سیوریج کے مسئلے پر فوری کارروائی کی گئی۔
میٹروپولیٹن کارپوریشن کوئٹہ، ضلعی انتظامیہ، صفا کوئٹہ اور کوئٹہ پیکج کی ٹیموں نے مشترکہ طور پر ساری رات نکاسیٔ آب کا عمل جاری رکھا تاکہ علاقے سے سیوریج کا پانی فوری طور پر نکالا جا سکے۔ بند ہونے والے نالے کو موڑ دیا گیا تاکہ مستقبل میں اس مسئلے سے بچا جا سکے۔
اب اس نالے کا پانی گندے پانی کی صفائی کے عمل سے گزر کر متبادل نالے میں منتقل کیا جائے گا۔ کوئٹہ کی تمام ٹیمیں شہری مسائل کے حل کے لیے ہمہ وقت تیار اور متحرک ہیں۔
Leave Your Comment