*کوئٹہ میں تجاوزات کے خاتمے کے لیے مؤثر کارروائیاں جاری*
کوئٹہ،میٹروپولیٹن کارپوریشن کوئٹہ کے ایڈمنسٹریٹر مجیب قمبرانی کی واضح ہدایات پر شہر بھر میں تجاوزات کے خلاف بلا امتیاز کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے۔ چیف انکروچمنٹ آفیسر دلاور خان کے احکامات کے تحت انکروچمنٹ ٹیم نے ذوالفقار خان کی نگرانی میں کاسی روڈ اور طوغی روڈ پر تجاوزات کے خاتمے کے لیے مؤثر آپریشن کیا،کارروائی کے دوران سڑکوں اور فٹ پاتھوں پر قائم غیر قانونی تجاوزات کو ہٹا دیا گیا جبکہ متعدد دکانداروں اور تجاوزات کرنے والوں کو سخت تنبیہ جاری کی گئی،اس موقع پر حکام کا کہنا تھا کہ تجاوزات نہ صرف ٹریفک کی روانی میں رکاوٹ بنتی ہیں بلکہ شہریوں کو آمدورفت میں بھی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے،میٹروپولیٹن کارپوریشن کوئٹہ کے مطابق شہر کی خوبصورتی، عوامی سہولت اور ٹریفک کے نظام کو بہتر بنانے کے لیے تجاوزات کے خلاف کارروائیاں آئندہ بھی تسلسل کے ساتھ جاری رہیں گی،اور اس ضمن میں کسی قسم کی رعایت نہیں برتی جائے گی۔
Leave Your Comment