*میٹروپولیٹن کارپوریشن کوئٹہ میں شہری شکایات مینجمنٹ سسٹم اور ہیلپ لائن کا اجراء*
کوئٹہ:وزیر اعلی بلوچستان سرفراز احمد بگٹی کی عوام دوست اور ڈیجیٹل گورننس پالیسی کے تحت میٹروپولیٹن کارپوریشن کوئٹہ کی جانب سے شہری شکایات مینجمنٹ سسٹم اور ٹول فری ہیلپ لائن کا باقاعدہ آغاز کر دیا گیا ہے۔
اس نظام کا مقصد شہریوں کو فوری ریلیف فراہم کرنا، شکایات کے ازالے کو مؤثر بنانا اور بلدیاتی خدمات میں شفافیت کو یقینی بنانا ہے۔
شہری اب اپنی بلدیاتی نوعیت کی شکایات ٹول فری نمبر 080009999 پر درج کرا سکتے ہیں، جن کی نگرانی جدید ڈیجیٹل ڈیش بورڈ کے ذریعے کی جائے گی۔
یہ اقدام چیف منسٹر بلوچستان کے وژن کے مطابق شہری سہولت، جوابدہی اور جدید طرزِ حکمرانی کی جانب ایک اہم قدم ہے۔
Leave Your Comment