کوئٹہ: میٹروپولیٹن کارپوریشن کوئٹہ کے ایڈمنسٹریٹر مجیب قمبرانی نے لیاقت بازار مارکیٹ میں لگنے والی آگ پر قابو پانے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ آگ پر مکمل کنٹرول حاصل کر لیا گیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ میٹروپولیٹن کارپوریشن کے فائر فائٹرز فوری طور پر موقع پر پہنچے اور بھرپور کوششوں کے بعد آگ بجانے کا عمل کامیابی سے جاری ہے۔ ایڈمنسٹریٹر مجیب قمبرانی کے مطابق کسی بڑے جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی
Leave Your Comment