کوئٹہ (پ ر)میٹروپولیٹن کارپوریشن کوئٹہ کی جانب سے شہر میں تجاوزات کے خاتمے کے لیے جاری مہم کے تحت مزید کارروائیاں عمل میں لائی گئیں
ایڈمنسٹریٹر میٹروپولیٹن کارپوریشن کوئٹہ مجیب قمبرانی کی خصوصی ہدایات پر محکمہ انسدادِ تجاوزات نے مختلف علاقوں میں غیر قانونی تجاوزات کے خلاف مؤثر کارروائی کی
محکمہ انسدادِ تجاوزات کے انچارج علی رضا کی نگرانی میں جوائنٹ روڈ اور رئیسانی روڈ پر قائم غیر قانونی تجاوزات کو ہٹا کر سڑکوں اور فٹ پاتھوں کو مکمل طور پر بحال کر دیا گیا
اسی طرح نواں کلی کے علاقے میں بھی تجاوزات کے خلاف کارروائی عمل میں لائی گئی، جہاں زون نمبر 2 کے انچارج نے آپریشن کی نگرانی کی۔کارروائی کے دوران عوامی گزرگاہوں، سڑکوں اور سرکاری املاک پر قائم غیر قانونی ڈھانچوں کو ختم کیا گیا
جس کے نتیجے میں ٹریفک کی روانی بہتر ہوئی اور شہریوں کو آمد و رفت میں سہولت میسر آئی۔
میٹروپولیٹن کارپوریشن کے مطابق تجاوزات کے خاتمے کی یہ مہم شہر کی خوبصورتی، شہری نظم و ضبط اور عوامی سہولت کو مدنظر رکھتے ہوئے بلا امتیاز جاری رکھی جائے گی۔
Leave Your Comment