*ایڈمنسٹریٹر مجیب الرحمٰن قمبرانی سے تاجر رہنماؤں کی ملاقات، شہری سہولیات کو مزید بہتر بنانے اور تاجران کے مسائل کے حل پر گفتگو*
کوئٹہ: ایڈمنسٹریٹر میٹروپولیٹن کارپوریشن کوئٹہ، مجیب الرحمٰن قمبرانی سے مرکزی انجمن تاجران بلوچستان کے صدر رحیم کاکڑ اور دیگر تاجر رہنماؤں نے ملاقات کی۔ ملاقات میں شہر کی صفائی ستھرائی، مارکیٹوں کی تنظیم نو اور شہری سہولیات کی بہتری کے امور پر بات چیت کی گئی۔
ایڈمنسٹریٹر کوئٹہ نے اس موقع پر کہا کہ میٹروپولیٹن کارپوریشن کوئٹہ شہری سہولیات میں بہتری کے لیے واضح حکمت عملی پر عمل پیرا ہے۔ صفائی کے نظام کو جدید خطوط پر استوار کیا جا رہا ہے، تجاوزات کے خاتمے اور مارکیٹوں کی تنظیم نو کے اقدامات جاری ہیں، جبکہ اسٹریٹ لائٹس اور انفراسٹرکچر کے دیگر منصوبوں پر بھی فوری عملدرآمد ہو رہا ہے۔ ہمارا مقصد کوئٹہ کو صاف، منظم اور پرامن تجارتی سرگرمیوں کا مرکز بنانا ہے۔
منظم ترتیب کے لیے جامع منصوبہ بندی کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ اس اقدام سے کاروباری ماحول بہتر ہوگا، آمدورفت میں آسانی پیدا ہوگی اور شہر کی مجموعی خوبصورتی میں اضافہ ہوگا۔
اسی طرح سرکلر روڈ اور میزان چوک پر اسٹریٹ لائٹس کی تنصیب کے لیے متعلقہ افسران کو فوری سروے اور عملی اقدامات کی ہدایت جاری کی گئی۔
صفائی کلیکشن فیس کے حوالے سے ایڈمنسٹریٹر کوئٹہ کا کہنا تھا کہ
یہ فیس براہِ راست صفائی ستھرائی اور شہری سہولیات کے فروغ پر خرچ کی جاتی ہے۔ ہم شفافیت اور مؤثر انتظامی اقدامات کے ذریعے یہ یقینی بنا رہے ہیں کہ شہریوں کو اپنے تعاون کے بدلے نمایاں بہتری اور سہولت حاصل ہو۔
ایڈمنسٹریٹر میٹروپولیٹن کارپوریشن کوئٹہ نے کہا کہ ایم سی کیو روزانہ کی بنیاد پر عملی اقدامات کر رہی ہے اور شہر کی ترقی و بحالی کے سفر کو تیز رفتار بنانے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔
تاجر رہنماؤں نے میٹروپولیٹن کارپوریشن کے اقدامات کو سراہتے ہوئے کہا کہ حالیہ پالیسیوں سے نہ صرف تجارتی سرگرمیوں میں بہتری آئی ہے بلکہ عوام کو بھی براہِ راست سہولت میسر آئی ہے
Leave Your Comment