وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی ہدایت پر ایڈمنسٹریٹر میٹروپولیٹن کارپوریشن کوئٹہ، مجیب الرحمان قمبرانی نے آج کوئٹہ کے مختلف علاقوں بشمول ڈبل روڈ، سیری روڈ، سیٹلائٹ ٹاؤن اور سریاب روڈ کا دورہ کیا اور صفائی کی صورتحال کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر ایڈمنسٹریٹر نے مقامی رہائشیوں سے ملاقات کی اور ان سے اپنے علاقوں میں صفائی کی صورتحال کے بارے میں دریافت کیا۔
ایڈمنسٹریٹر کوئٹہ نے عوام کو یقین دلایا کہ وزیراعلیٰ بلوچستان کی واضح ہدایات کے مطابق سالڈ ویسٹ مینجمنٹ اور صفائی ستھرائی کو حکومت کی اولین ترجیح قرار دیا گیا ہے تاکہ شہریوں کو بہتر میونسپل خدمات فراہم کی جا سکیں۔ عوامی شکایات کے ازالے کے لیے تمام تر کوششیں جاری ہیں۔
ایڈمنسٹریٹر کوئٹہ نے مزید کہا کہ میٹروپولیٹن کارپوریشن کوئٹہ نے شہریوں کی سہولت کے لیے شکایتی سیل قائم کیا ہے جہاں شکایات درج کروانے کے بعد 24 گھنٹوں میں ان کا ازالہ کیا جائے گا۔ اگر کسی شکایت پر بروقت عمل نہ ہو تو شہری براہِ راست ایڈمنسٹریٹر کے دفتر سے رجوع کر سکتے ہیں۔
شہریوں کے لیے شکایات درج کروانے کے ذرائع درج ذیل ہیں:
ایڈمنسٹریٹر میٹروپولیٹن کارپوریشن کوئٹہ نے شہریوں سے اپیل کی کہ کوڑا کرکٹ مقررہ کوڑا دانوں میں ڈالیں جو مختلف مقامات پر شہریوں کی سہولت کے لئے نصب کیے گئے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ شہری میٹروپولیٹن کارپوریشن کے ساتھ بھرپور تعاون کریں تاکہ کوئٹہ کو ایک خوبصورت اور صاف ستھرا شہر بنایا جا سکے۔
Leave Your Comment